زون چھ وائٹس نے اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا.

 

 

زون چھ وائٹس نے اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا
ایش ملک، درین فراز اور محمد اوسید کا شاندار کھیل۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون سات وائٹس کو 44 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ ایش ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 49، فیصل قربان نے 17محمد فیضان نے 14 رنز بنائے۔

جواب میں زون سات وائٹس کی ٹیم 3۔14 اوورز میں 75 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حسن صدیقی نے 31 رنز بنائے۔درین فراز اور محمد اوسید نے 11 اور 22 رنز دیکر 3-3 جبکہ حسن رضا اور درانی خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمن اور فہیم بخاری نےجبکہ اسکورنگ کے فرائض جنید افضل نے انجام دیئے۔

 

اس موقع پر جاوید احمد خان سیکرٹری آر سی اے کراچی، محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری، اعظم خان اسسٹنٹ سیکرٹری، ضیاء احمد صدیقی صدر زون چھ، مظہر علی اعوان صدر زون سات ،عارف وحید سیکریٹری زون ایک،نصرت اللہ خان سیکریٹری زون دو ،

سابق فرسٹ کلاس ایمپائر جنید غفور، اکبر عالم، ریحان صدیقی، شوکت راجپوت، نوید الاامین، کے علاوہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

error: Content is protected !!