ایشین گیمز ; پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چین روانہ ہوگئی.

 

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگئی۔ 

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  ایشین گیمز میں شرکت  کرے گی۔

پاکستانی ٹیم  لاہور سے براستہ دوحا چین کیلئے روانہ ہوئی، ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں روانہ ہوئی۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کو کھیلے گی

 

قومی دستے کی قیادت فلیگ بیئرر سپرسٹار ارشد ندیم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کریں گے

 

چین کے شہر ہانگوزو میں 23 ستمبر سے ایشیائی گیمز کا آغاز ہو گا جس میں پینتالیس ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹ چالیس گیمز کی 481 مختلف کیٹگریز میں شرکت کریں گے ۔

 

 

تعارف: News Editor