خیبر پختونخواہ کے چار کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم میں شامل ; ایشین گیمز میں شریک.

 

 

خیبر پختونخواہ کے چار کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم میں شامل ، ایشین گیمز میں شریک ہونگے ،

امپائر ہارون الرشیدکا تعلق پشاور سے ہے

چین میں ہونیوالے ایشین گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے

ان کھلاڑیوں میں دو کا تعلق بنوں ، ایک مردان اور ایک کا تعلق پشاور ہے پشاور سے تعلق رکھنے واے افراز بنوں سے تعلق رکھنے والے رومان اور سفیان جبکہ مردان سے تعلق رکھنے والے ذکریا قومی ٹیم میں شامل ہیں.

اسی طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ہاکی ایمپائرہارون الرشید شابی بھی پشاور سے تعلق رکھنے والے واحد ہاکی امپائر ہیں جو ایشین گیمز میں ہاکی مقابلوں میں امپائرنگ کرینگے..

 

 

تعارف: News Editor