چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز کے مینزسکواش ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 سے شکست دی پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارتی کھلاڑیوں کو ہرایا. پاکستان کے نور زمان نے بھارتی ابھے سنگھ کو اسکواش میں شکست دی۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہار پر بھارتی کھلاڑی مہیش شکستہ دل مہیش نے 1-3 سے ہارنے پر اسکواش ریکٹ کورٹ میں پھینک دیا.
فیصلہ کن میچ میں قومی نمبر 1 ناصر اقبال نے مہیش موگا اوکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
قبل ازیں پول اے میں پاکستان نے سنگاپورکو بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگایا، دوسری جانب پاکستان ویمن سکواش ٹیم نے کامیابی کو گلے لگایا،
پاکستان ویمنز نے نیپال کو 0-3 سے مات دی، نورالعین،نورالہدیٰ اور مہوش علی نے کسی دقت کے بغیر اپنے میچز جیت لیے۔