ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ، خلیل جمخانہ نے گریٹ کرکٹ کلب کو ہرا دیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں خلیل جمخانہ کرکٹ کلب نے گریٹ کرکٹ کلب کو 98 رنز سے ہرا دیا۔ خلیل جمخانہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

نور الحق نے 45، بابر علی نے19، عرفان نے 48 اور رفیع نے 24 رنز بنائے۔ گریٹ کلب کی جانب سے ارمان نے 3، تنزیل نے 2 جبکہ شاہ حسین اور تسلیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں گریٹ کرکٹ کلب کی ٹیم 22ویں اوور میں 87 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

سیف الاسلام 25 اور علی حسین28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خلیل جمخانہ کلب کی جانب سے عرفان نے اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 جبکہ فواد اور محمد عمیر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ظہیر اور شہزاد احمد شاہ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

error: Content is protected !!