کراچی: انڈر-16 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ; عون عباس کی شاندار سینچری.

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔
عون عباس کی شاندار سینچری۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گیے پہلے میچ میں زون چار بلو ز نے زون پانچ بلو ز کو 162 رنز سے شکست دے دی۔ زون چار بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔

عون عباس شا ندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز بنائے جبکہ حمزہ اعوان نے 45، اعجاز الدین نے 26 اور محمد مہد ی نے 25 رنز بنائے۔

ماجد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون پانچ بلو ز 123 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ماجد علی نے 26 رنز بنائے۔ حافظ احمد میسفر نے 33 رنز دیکر 4، اعجاز الدین نے 17 رنز دیکر 3 اور سید ریا ن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ینگ فائٹر گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون تین وائٹس نے زون ایک بلوز کو 127 رنز سے ہرا دیا۔

زون تین وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 216 رنز بنائے۔ساحل راج نے 39، احد علی نے 36 جبکہ محمد حسن یعقوب اور عمر خان برکی نے 26۔26 رنز بنائے۔

حسن خان نے 21 رنز دیکر 4 جبکہ محمد سمیع انصاری اور ایس شایان الحسن نے دو۔دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک بلوز 89 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ساحل نصار نے 37 رنز بنائے۔ خواجہ محمد باسط نے تین جبکہ علی اکبر اور اسداللہ خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

error: Content is protected !!