ویمنز فٹبال ورلڈکپ ; افتتاحی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ناروے کو ایک گول سے ہرادیا۔

 

ویمنز ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ناروے کو ایک گول سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 48ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے اسکور کیا۔ ایک اور میچ میں میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی۔

 

فیفا ویمنز فٹبال ورلڈکپ کا شاندار آغاز ہو گیا، آکلینڈ میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں ناروے اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، لیکن دوسرا ہاف شروع ہوا تو 48ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے گیند کو جال میں پہنچایا اور نیوزی لینڈ کو برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

 

error: Content is protected !!