کرکٹ ورلڈ کپ ; نیدرلینڈز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

 

 

 

 

 

کرکٹ ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈیا کے شہر حیدرآباد میں کھیلا جا رہا ہے یہ میچ دونوں ٹیموں کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔

 

پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان،  سعود شکیل ،  افتخار احمد،  شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی  اور حسن علی  شامل ہیں۔

 

ورلڈ کپ میں پاکستان کا افتتاحی میچ عام طور پر ایک ہلچل یا ہنگامہ خیزی لیے ہوتا ہے لیکن راجیو گاندھی سٹیڈیم میں جمعے کو ہونے والے مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کے آنے کا بظاہر کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

 

 

 

error: Content is protected !!