کرکٹ ورلڈکپ ; پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دے دیا

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی۔

قومی ٹیم نے شروعات میں مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان 12 اور امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور محمد رضوان نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا۔ دونون بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کرکے 100 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس طرح پاکستان کا مجموعی اسکور 160 تک جاپہنچا۔

 

سعود شکیل اور رضوان 68،68 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نواز 39 اور شاداب 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کے بس دی لیدے نے چار جب کہ ایکرمین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!