کرکٹ ورلڈکپ ; پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی.

 

 

بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 ، جبکہ شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گر گئی جب میکس ڈاؤڈ 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ مجموعی 50 سکور پر گری جب کولن ایکرمین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کا شکار بنے۔

 

نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، تیجا ندامانورو 5، نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

باس ڈی لیڈے نے پاکستان کیخلاف نمایاں اننگز کھیلی تاہم 67 رنز پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ثاقب ذوالفقار 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور 5 رنز پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق بھی زیادہ دیر پچ پر ٹھہر نہ سکے اور 15 سکور پر پویلین کی راہ لی۔

 

قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا، سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی مکمل کی جبکہ محمد رضوان نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔

 

سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد 9، شاداب خان 32، محمد نواز 39 جبکہ حسن علی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔

 

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 4 ، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!