چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پاکستان سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

 

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں میڈیا اور شائقین کے ویزوں کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی منیئجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سجاد قاضی سے رابطہ کرلیا۔ 

 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کے دوران آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ کی کوریج کیلئے بھارت کی جانب سے شائقین اورصحافیوں کے ویزوں میں تاخیر پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے سیکرٹری خارجہ سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےدفترکےذریعے مسئلہ ہندوستان کی وزارت داخلہ کےساتھ اٹھانےکی درخواست کی۔

 

ذکا اشرف نے کہا کہ شائقین اورصحافیوں کے لیے ویزا کی ضمانت طے شدہ معاہدے کاحصہ ہے ، انہوں نے پاکستان حکومت سے بھارت میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لینےکی بھی درخواست کی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!