نسیم شاہ ، احسان اللہ اور محمد حسنین کے بارے میں اپ ڈیٹ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ ۔ محمد حسنین اور
احسان اللہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹ ; نواز گوھر
احسان اللہ ; 20سالہ احسان اللہ جنہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سے کرکٹ سے دور ہیں۔
احسان اللہ کی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی ۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ سے ایک ڈاکٹر نے یہاں آکر ان کی سرجری کی تھی۔ آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی کو چار ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا تھا
اور ڈاکٹر اور فزیو روزانہ انہیں دیکھ رہے ہیں ان کی حالت بہتر ہے اور یہ براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا جس کے بعد وہ ری ہبلیٹیشن کے لیے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی آئیں گے۔
محمد حسنین۔
23 سالہ محمد حسنین اگست میں سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا سے انگلینڈ چلے گئے تھے ان کا ایم آر آئی ہوا تھا اور اسکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اپنے ٹخنے کی ری ہبلیٹیشن کی ضرورت ہے جو تیرہ ستمبر سے انگلینڈ میں جاری ہے۔
نسیم شاہ ۔
20 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے جس دوران ان کی حالت ٹھیک رہی جس کے اگلے دن انہیں اسپتال سے جانے کی اجازت مل گئی۔
نسیم شاہ کے پاس ابتدائی طور پر ری ہبلیٹیشن کے موقع پر دو فزیو تھراپسٹ موجود رہیں گے جو بعد میں جم اور گراؤنڈ میں بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ان کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا اور اس ماہ ڈاکٹر جنہوں نے ان کا آپریشن کیا ہے وہ ان کا معائنہ کریں گے۔