قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : لاہور وائٹس نے فاٹا کو اننگز اور118 رنز سے ہرادیا

 

قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : لاہور وائٹس نے فاٹا کو اننگز اور118 رنز سے ہرادیا۔

عمران بٹ اور ہاشم ابراہیم کی سنچریاں ، 258رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ

 

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے تیسرے دن لاہور وائٹس نے فاٹا کو اننگز اور 118رنز سے شکست دیدی۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے فاٹا کے اسکور 97 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 423 رنز کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی جس میں طیب طاہر 102 ۔عمراکمل 66 اور عمران ڈوگر50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

آصف آفریدی نے 103 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اعزاز خان نے52 رنز بنائے۔ 50 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ احمد بشیر جنہوں نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد رمیز نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن نے لاہور بلوز کے خلاف تیسرے دن اپنی پہلی اننگز گزشتہ روز کے اسکور 718 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ہی ڈکلیئر کردی۔لاہور بلوز نے اس کے جواب میں کھیل ختم ہونے پر314 رنز بنائے تھے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ہاشم ابراہیم نے تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 120رنز اسکور کیے۔

کپتان عمران بٹ سولہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے155 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 258رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن نے کراچی وائٹس کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں108 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔عبدالفصیح نے50 رنز اسکور کیے۔ میرحمزہ تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل کراچی وائٹس کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 134 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تھی اور پوری ٹیم228 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شان مسعود دس رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے ان کی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے۔ راولپنڈی کی طرف سے کاشف علی نے60 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور ریجن نے فیصل آباد ریجن کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں علی وقاص کے 118۔ فہیم اشرف کے 60 اور علی شان کے 55 رنز نمایاں تھے۔ ساجد خان اورعباس آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!