پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ
(بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اچھا نہیں کھیلا، 155 سے 191 پر آؤٹ ہو جانا
مناسب نہیں، یہ ایک بڑا میچ تھا، ہم اس وکٹ پر اچھا سکور کر سکتے تھے، بھارت نے اچھی باؤلنگ کی ہم ان پر جوابی پریشر نہیں ڈال سکے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک موقع پر اچھا کھیلا لیکن اس کو لمبا نہ لے جا سکے، بیٹرز سے زیادہ امید تھی، پلیئرز ہر میچ
میں اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج آف کلر تھے، ہم ہر میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں