ہمیں سکواڈ میں شامل تمام 15 پلیئرز پر مکمل اعتماد ہے، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم

 

 

 

 

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ عام حالات میں ایسا یکطرفہ ماحول نہیں ہوتا لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے بطور ٹیم بھی بڑے میچ کے ساتھ انصاف نہیں کیا

 

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ انڈین فینز بھی یہی چاہتے ہوں گے کہ پاکستانی سپورٹرز بھی یہاں ہوتے، یہ ورلڈکپ میچ سا

ماحول نہ لگا، ہمارا میوزک بھی نہیں تھا، ہمارے سپورٹرز گراؤنڈ میں نہیں تھے، ماحول تو یکطرفہ ہونا تھا۔

 

بریڈ برن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اس سے پلیئرز پر کوئی خاص اثر ہوتا ہے لیکن ہمیں آج کے میچ میں سپورٹ کے

حوالے سے کوئی مختلف توقع نہ تھی، سو فیصد کراؤڈ مخالف ٹیم کے حق میں تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج انڈیا نے بالکل ویسا ہی کھیلا جیسا ہم پلان کرکے آئے تھے، آج کے میچ میں کنڈیشنز کافی

مختلف تھیں، ہم ہر میچ میں سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے دو فتوحات سے سیکھا، آج کی شکست سے بھی سیکھیں گے، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، ہر حریف سخت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ہارنے نہیں آئے، پلیئرز میں صلاحیت ہے تاہم آج اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے،

شکست پر ٹیم دلبرداشتہ ہے لیکن ہم نے اب بھی تین میں سے دو میچز جیتے ہوئے ہیں۔

 

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم مختلف کامبی نیشن آزما سکتے ہیں، ہمیں سکواڈ میں شامل تمام 15 پلیئرز پر مکمل اعتماد ہے،

ہمارے فاسٹ بولر اچھے ہیں مگر کارکردگی میں تسلسل نہیں ہو پا رہا، ہم ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!