دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 20 رنز سے ہرادیا

 

 

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 20 رنز سے ہرادیا۔

سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی

بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 20 رنز سے شکست دیدی۔

 

اسطرح اس نے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔

تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 

چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر
پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

بنگلہ دیش ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز 7 وکٹوں پر 100 رنز بناسکی۔

 

بنگلہ دیش ویمنز کی اننگز میں شورنا اختر نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے27 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔مرشدہ خاتون نے20 رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے شامل تھے۔

 

ڈیانا بیگ نے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں صرف تین بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں۔ بسمہ معروف نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے30 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔

 

ارم جاوید15 اور ام ہانی14 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔کپتان ندا ڈار 6 رنز بناپائیں۔

ناہیدہ اختر اور رابعہ خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

مختصراسکور:

بنگلہ دیش ویمنز 120 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) شورنا اختر27 ناٹ آؤٹ، مرشدہ خاتون 20، ڈیانا بیگ 34 / 2 وکٹ

پاکستان ویمنز 100 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) بسمہ معروف 30، ناہیدہ اختر 15 / 2 وکٹ، رابعہ خان 21 / 2وکٹ

 

 

error: Content is protected !!