گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج نے اپوا کالج کو شکست دے کر فٹسال کا ٹائٹل اپنے نام کیا

 

گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج نے اپوا کالج کو شکست دی کر فٹسال کا ٹائٹل اپنے نام کیا

اسپورٹس فار لائف چیف ایگزیکٹیو آفیسرکے شہزاد قاضی نے انعامات تقسیم کیے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس فار لائف کے تحت اپوا گرلز کالج میں چار ٹیموں کا فٹسال گرلزٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں کراچی کے نامور کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی

ٹورنامنٹ کے تمام میچز لیگ بیس پر کھیلے گئے جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پرنسپل اپوا گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومین پروفیسر روبینہ شمشاد نےایونٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرقاضی شہزاد چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسپورٹس فار لائف،سمیرا سید، انجم زہرہ، مہوش خان،صنوبر کاظمی، محمد تقی،وقار علی،ایم حارث، محمدحماد، میڈیا کوارڈینیٹر ریحان اکرم بھی موجود تھے،

سخت مقابلوں کے بعد اپوا گرلز کالج اور اسلامیہ گرلز کالج کا فائنل ٹاکرا ہوا دونوں ہی جانب سے لگاتار تابڑ توڑ حملے ہوئے ،پر کامیاب نہ ہوسکےفل ٹائم ہونے پر کسی بھی ٹیم کا اسکور نہ ہونے کی بنیاد پر پینلٹیز کی گئی

جس میں اپواگر کالج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج نے 0-2 سے فتح اپنے نام کی اختتام پر آرگنائزر شہزاد قاضی اور صنوبر کاظمی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

اختتام پر آۓ ہوئے تمام مہمانوں،کھلاڑیوں، کوچز اور خاص کر میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

تعارف: News Editor