پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور بہترین ماحول فراہم کریں گے ‘ ندیم ارشاد کیانی.

 

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور تربیت کے لئے بہترین ماحول فراہم کریں گے۔

وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے اخراجات کا تخمینہ ، انکی تربیت اور غذائی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیموں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ، کارکردگی اور آئیندہ ڈومیسٹک و انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر کے متعلق گفتگو کی۔

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی کو اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے حکومت پاکستان ،

وزارت بین الصوبائی رابطہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ماتحت عملہ اور اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی۔

 

 

 

error: Content is protected !!