24 نیشنل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں الیون سٹار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

 

24 نیشنل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں الیون سٹار نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

پشاور ; گزشتہ روز اشفاق خان کرکٹ گراؤنڈ سرڈھیری پر الیون سٹار اور پشاور پینتھر کے درمیان 24ویں نیشنل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل کھیلا گیا،  جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد الیون سٹار نے پشاور پینتھر کو شکست دی،

پینتھر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

اور مقررہ 30 آورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، پینتھر کی طرف سے جان عالم 44 نیاز 36 امجد 31 اور زاکر نے 26 رنز کی اننگز کھیلی. الیون سٹار کی طرف سے ملک شاہد 3 اور زاہد 2 وکٹوں کیساتھ نمایاں رھے،

جواب میں الیون سٹار نے مطلوبہ حدف 29 ویں آور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا الیون سٹار کی طرف سے عامر نے

ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے جبکہ نصراللہ 44 رنز بنا سکے،  پینتھر کی طرف سے خالد نے 3 اور نورزمان نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے

 

 

 

error: Content is protected !!