مشکل وقت میں مجھے میری فیملی نے گرنے نہیں دیا،عمر اکمل

 

کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جس وقت سے میں گزرا ہوں، اللہ کرے وہ وقت کسی پر نہ آئے، میری فیملی نے مجھے گرنے نہیں دیا اور میں واپس میدان میں آیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا، جس سے میرا حوصلہ بڑھا، قومی ٹیم کیلیے مجھے منتخب کرنا سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مرضی ہے، فٹنس مزید بہتر کرنے کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں رمضان کرکٹ کھیلوں گا، لیگز میں بھی موقع ملنے کا منتظر ہوں، مجھے امید ہے لیگز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا خوش آئند ہے، ہوم سیریز جب بھی ہوتی ہے اور نہ کھیلیں تو کرکٹر ضرور مس کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز شاندار ہوئی ہے، فینز نے بھی خوب انجوائے کیا ہے۔خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ2020 میں نان رپورٹنگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب وہ کرکٹ میں واپس آ چکے ہیں اور پی ایس ایل سیون میں انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔لاہور میں عمر اکمل ان دنوں افطار کے بعد مقامی اکیڈمی میں گھنٹوں ٹریننگ کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!