مائونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، شاہزیب خان نے طلائی تمغہ جیت لیا

 

پاکستان کے شاہزیب خان نے بھارت کے امن کمار کو شکست دیکر تیسری ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 54 کے جی کے کیروگی ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت لیا فائنل کے پہلے راونڈمیں شاہ زیب نے امن کمارکیخلاف تین کے مقابلے میں سات پوانٹس سے کامیابی حاصل کی دوسرے راونڈمیں امن کمار نے ایک سخت مقابلے کے بعد شاہ زیب کو گیارہ کے مقابلے میں بارہ پوانٹس سے شکست دیدی

 

تیسرے اور أخری راونڈ میں دلچسپ مقابلے کے بعد شاہ زیب خان نے امن کمارکیخلاف چھ کے مقابلے میں سات پوانٹس حاصل کرکے پاکستان کیلیے گولڈمیڈل جیت لیا قبل ازیں سیمی فائنل میں شاہ زیب نے بھارت کے کوشال ملہوترہ کو 4-5 اور 2-11 سے شکست دی خواتین کے کیروگی ایونٹ میں پاکستان کی نقش ہمدانی نے برونزمیڈل جیت لیا انہیں سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی نے شکست دی۔

error: Content is protected !!