پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صائم ایوب نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جہاں فیلڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چار کیچ گرائے وہیں صائم ایوب نے چار کیچ تھام کر پاکستانی ٹیم کے لئے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ وہ ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے،
عالمی ریکارڈ میچ میں پانچ کیچز کا ہے۔ صائم ایوب نے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 8 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکو ں کی مدد سے 27 رنزبھی بنائے۔
ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔
پاکستان کی جانب سے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 3 کیچز پکڑنے والوں میں یاسر شاہ، عمر اکمل، شاہد آفریدی، حسین طلعت، شعیب ملک، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور فخر زمان شامل ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا "نو لک شاٹ” سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 8 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔
صائم ایوب سے سب سے پہلے پی ایس ایل میں "نو لک شاٹ” سے شہرت کمائی تھی۔
اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی وہ دھوم مچا رہے ہیں، 12 جنوری کو پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صائم نے 8 گیندوں پر 27 رنز کی مختصر لیکن دھواں دھار اننگز کھیلی۔