آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان کے ھاتھوں افغانستان کو 181 رنز سے شکست

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا

شاہ زیب خان کی سنچری، عبید شاہ کی چار وکٹیں

ایسٹ لندن 20 جنوری، 2024:ء

گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، شاہ زیب خان نے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، سعد بیگ نے نصف سنچری سکور کی

افغان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 27 ویں اوور میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عبید شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، شاہ زیب خان کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

ہفتہ کے روز بفیلو پارک ، ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے ، شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے

کپتان سعد بیگ نے 55 اور ریاض اللہ نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، شمائل حسین 17 ، اذان اویس 5 ، احمد حسین 8 ، عبید شاہ 22 ، عرفات منہاس 8 اور محمد ذیشان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 4 اور بشیر احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں

افغانستان کی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، نعمان شاہ 26 ، سہیل خان 20 ، رحیم اللہ 20 اور حسن عیسیٰ خیل 19 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے چار اور محمد ذیشان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 24 جنوری کو نیپال انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

 

 

error: Content is protected !!