مہمند ; تحصیل صافی ساگی گرینڈ کرکٹ سپر لیگ اختتام پذیر ; 20 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا.

مہمند تحصیل صافی ساگی گرینڈ کرکٹ سپر لیگ اختتام پذیر ہوا۔

ٹورنامنٹ میں 20 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ صافی الیون اور ساگی الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔

فائنل ساگی الیون نے جیت لیا ۔

 

اختتامی تقریب میں جے یو آئی کے نوجوان قیادت ضلعی امیر و این اے 26 جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار مولانا محمد عارف حقانی و پی کے 68 ٹو کے نامزد امیدوار مولانا حنیف الزمان حقانی اور تحصیل کونسل اپر مہمند کے میئر حافظ تاج ولی خان مہمان خصوصی تھے ۔

ساگی گرینڈ کرکٹ سپر لیگ میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ و عوام نے شرکت کی جے یو آئی ف کے این اے 26 و پی کے 68 کے نامزد امیدوار مولانا محمد عارف حقانی اور مولانا حنیف الزمان حقانی نے ونر ،،

رنر آپ ٹیموں اور لیگ انتظامیہ اور دوسرے لیگ کھیلنے کے لئے کرکٹ ٹیموں کی تمام لوازمات و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور اعزازات تر تقسیمِ کیے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و این اے 26 کے نامزد امیدوار مولانا محمد عارف حقانی ، مولانا حنیف الزمان پی کے 68 ٹو کے نامزد امیدوار اور اپر مہمند تحصیل کونسل کے میئر حافظ تاج ولی خان نے کہا

کہ ہمارے لئے خوش اند بات ہے کہ اس شر وفساد جنگ وجدل کے زمانے میں ہمارے نوجوان نسل کھیل کود میں مصروف ہے یہ بڑی خوشی کی بات ہے

اور اس طرح کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا صحت مند قوم کے ترقی کی علامت ہوتی ہے اس طرح سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے ۔ جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے ہمارے امیدیں وابستہ ہیں ۔ کہ ان کو آچھے و برے میں تمیز کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور تم اس قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں ۔

آؤں مل کر قوم کو اس پرسودہ اور روایتی نمائندوں سے چھٹکارا دلا دیں گے۔ یہاں اجتماعی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے میں ہم پر اعتماد کریں

 

 

error: Content is protected !!