نیشنل وومن لیکروس چمپئن شپ اور انٹرنیشنل آفیشل/کوچنگ کورس ایبٹ آباد میں جاری

پہلی نیشنل وومن لیکروس چمپئن شپ اورانٹرنیشنل آفیشل/کوچنگ کورس کنج سٹیڈیم ایبٹ آبامیں زور شور سے جاری کیا

 

ایونٹ جس میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے چار روزہ اتھلیٹ ٹریننگ بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے اسلام آباد کو دو صفر سے شکست دے دی

بلوچستںان کی طرف سے نادیہ نے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے ایمن نے سکور کیا دوسرے میچ میں س کے پی کے نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پنجاب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

کے پی کے کی جانب سے پری نے دو کائنات سدرہ اور ماہ نور نے ایک ایک گول بنایا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو دو صفر سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام سمیٹی بلوچستان کی جانب سے نادیہ اور نوشین نے ایک ایک گول بنا یا جبکہ سندھ کی ٹیم کوئی گول نہ بنا سکی

اس موقع پر طیفور زرین کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ ملک بھر میں لیکروس کے کھیل کے فروغ کے لئے اہم زنگ میل ٹابت ہوگا اور اس کھیل کو ملکی سطح پر بھر انداز میں متعارف کرایا جائے گا آج مزید میچز منعقد کئے جائیں گے

 

 

error: Content is protected !!