نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی : کراچی ۔ لاہور اور ملتان کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی : کراچی ۔ لاہور اور ملتان کی کامیابی۔

سدرہ امین ۔ نتالیہ پرویز اور علینہ مسعود کی نصف سنچریاں

لاہور، 23 جنوری 2023:

 

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کھیلے گئے میچوں میں کراچی۔لاہور اور ملتان نے کامیابی حاصل کی۔

شعیب اختر کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں لاہور نے راولپنڈی کو 20 رنز سے ہرادیا۔

لاہور نے پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے آٹھ چوکوں کی مدد سے50 رنز اسکور کیے۔ندا ڈار نے2 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے26 رنز کی اننگز کھیلی۔
وحیدہ اختر نے24 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی کی ٹیم جواب میں 8 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی۔

نتالیہ پرویز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے62 رنز بنائے جس میں8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

سدرہ امین اور نتالیہ پرویز پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔

ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کراچی نے پشاور کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
پشاور نے پہلے بیٹنگ کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر96 رنز اسکور کیے۔ تہذیب شاہ 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔عروب شاہ نے 18 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

جویریہ خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 49 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ یسریٰ عامر نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔

پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جویریہ خان نے حاصل کیا۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔دعا ماجد اور صائمہ ملک 23 ۔ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ نورالایمان اور تسمیہ رباب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

علینہ مسعود نے 9 چوکوں کی مدد سے54 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ گل فیروزہ نے 38 رنز اسکور کیے۔
علینہ مسعود کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!