ماسٹر آئل نٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جمرات 25 جنوری سے شروع ہو گا

ماسٹر آئل نٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جمرات 25 جنوری سے شروع ہو گا،

تابش جاوید ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔۔ خالد نفیس

چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اعلان کیا ہے کہ ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور ما سٹر ائل کے تعاون سے چھ سال کے بعد مآ سٹر ائل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جمرات 25 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لانڈھی جیم خانہ اور سر سید کرکٹ کلب کے درمیان اغا خان جیم خانہ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر تابش جاوید نایب صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی مہمان خصوصی ہونگے

جو کہ با قاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں سات زونز کے وہ تمام کلبز شرکت کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے رجسٹریشن فارم اور ٹورنامنٹ کے انٹری فارم جمع کرا دیئے ہیں۔

جن ٹیموں نےابھی تک ٹورنامنٹ کی انٹر ی فیس اور انٹر ی فارم جمع نہیں کر اے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جنوری تک اپنی انٹر ی فیس اور فارم ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی کے پاس ارسی اے کے افس نیشنل اسٹیڈیم میں جمع کر وا دیں

 

 

error: Content is protected !!