انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ; افغانستان نے امریکہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 16ویں پوزیشن کیلئے میچ میں افغانستان نے یو ایس اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی،

افغان ٹیم نے یو ایس اے کا 149 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کرلیا،

رحمان اللہ زرمٹی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

بدھ کے روز بینونی میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں 16ویں پوزیشن کیلئے پلے آف میچ میں یو ایس اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.2 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

اوپنر پرانوو چٹی پالیم 33 اور اتکرش سری واستو 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، دیگر بیٹرز میں سدھارتھ کاپا اور ماینک نائیک 12,12 اور اتیندا سبرامنیم 11 بنا کر آئوٹ ہوئے۔

افغان بائولر اے ایم غضنفر نے 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، فریدون دائودزئی اور نصیر خان نے دو دو جبکہ خلیل احمد اور عرب گل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ افغانستان نے یو ایس اے کا 149 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد میچ کے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،

رحیم اللہ زرمٹی نے 37 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، کپتان نصیر خان 39 اور جمشید زادران 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یو ایس اے کی طرف سے اتینندا سبرامنیم نے 20 رنز کے عوض 3، آریا گارج نے 2 اور آریان بٹرا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor