سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز شدید بارش کے باعث 4 مارچ تک ملتوی

سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز شدید بارش کے باعث 4 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے میچز شدید بارش کے باعث 4 مارچ تک ملتوی کردیئے ہیں۔ اب یہ میچز 5 مارچ سے دوبارہ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

جو 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 5 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے دن دو بجے ہوگا

جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔ 6 اور 7 مارچ کو لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 8 مارچ کو چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!