پاکستانی دستے نے کرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلز جیت لئے

پاکستانی دستے نے کرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ کے لیزر رن ایونٹ میں 3میڈلز جیت لئے ہیں، محمدمنیر نے گولڈ، نعیم احمد ظفر نے سلور اور رانا محسن نے برائونز میڈل جیتے

پاکستانی ٹیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سے بھی نوازا گیا،ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ بشکیک میں منعقد ہوئی،چیمئن شپ میں پاکستان سمیت 8ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پاکستانی دستے کو ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے

منگل کے روز پاکستانی دستے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد منیر، نعیم احمد ظفر اور رانا محسن نے میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، لیزر رن کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا پرچم کرغستان میں بلند کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماڈرن پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں مقبول ہورہی ہیں،جس کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، ماڈرن پینٹاتھلون کے ایونٹس پنجاب گیمز میں بھی کروارہے ہیں۔

error: Content is protected !!