ایل سی ٹی 2024 میں نیو یارک سپراسٹار اسٹرائیکرز نے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا

ایل سی ٹی 2024 میں نیو یارک سپراسٹار اسٹرائیکرز نے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا

پالے کیلے (12 مارچ 2024)

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی (ایل سی ٹی) 2024 کے جاری ایڈیشن میں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 مزید میچوں کا فیصلہ ہوگیا جس نے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔

دن کا پہلا میچ دہلی ڈیولز اور نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے درمیان تھا جبکہ دوسرے میچ میں کینڈی سیمپ آرمی کا مقابلہ کولمبو لائنز سے ہوا ۔

پہلے میچ میں نیو یارک سپراسٹار اسٹرائیکرز نے دہلی ڈیولز کو 50 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز نے لہیرو تھریمانے کی خدمات سے بے حد فائدہ اٹھایا۔

تجربہ کار بلے باز دہلی ڈیولز کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو اچھی پوزیشن دلادی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 39 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 230.77 کے اسٹرائیک ریٹ سے 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ لہیرو کو دوسرے بلے بازوں سے تعاون نہیں ملا وہ تنہا یہ جنگ لڑتے رہے

ان کی شاندار اننگز نے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو ایل سی ٹی 2024 میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور (90 گیندوں میں 185/6) تک پہنچایا۔

جواب میں دہلی ڈیولز کو رنز کے تعاقب میں کچھ قابل ذکر کرنا پڑا لیکن ان کے پاس مقابلے کی صلاحیت کم تھی اور وہ 90 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنزہی بنا سکے تھے۔

کپتان سریش رائنا نے 35 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لگاتار فتح حاصل کرلی ہے۔ نیو یارک کی جانب سے اسورو ادانا نے 24 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں کینڈی سیمپ آرمی نے کولمبو لائنز کو شکست دیکر اپنا شاندار آغاز کیا۔ کینڈی سمپ آرمی کو اپنے پہلے میچ میں راجستھان کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلے کھیلتے ہوئے کینڈی سمپ آرمی نے مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
مخالف ٹیم کو مؤثر جواب دینے کے لئے کولمبو لائنز پاس مؤثر صلاحیتیں موجود تھیں

تاہم بدقسمتی سے کرس گیل (22)، جیسی رائیڈر (6) اور راس ٹیلر (20) جیسے بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہیں دیکھا سکے۔ نمایاں اسکورر بین ڈنک رہے جنہوں نے 22 گیندوں پر 46 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کینڈی سمپ آرمی کے بولر ایمپوفو نے تین وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو قابو میں رکھا اور ان کے متاثر کن اسپیل کی مدد سے مخالف ٹیم 119 رنز تک محدود ہوگئی اور کینڈی سمپ آرمی نے 22 رنز سے میچ جیت لیا۔

error: Content is protected !!