رمضان نائٹ ہاکی لیگ ; الصغیر ہاکی کلب نے پہلی پاک فلیگ ہاکی کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی

دوسرا رمضان نائٹ ہاکی لیگ میں الصغیر ہاکی کلب نے پہلی پاک فلیگ ہاکی کلب نے دوسری چپکے نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

ممبر قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی حقیقی معنوں میں گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے،یہاں سے جو ٹیلنٹ سامنے آئے گا

وہی پاکستان کی گرین شرٹ زیب تن کرنے کا حق دار ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی پر منعقدہ رمضان ہاکی لیگ کا فائنل دیکھنے اور اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد بات چیت میں کیا۔

اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن کو نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کا سر پرست اعلی اور ممبر سندھ اسمبلی ریحان اکرم کو سرپرست بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کی موجودہ حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ایک ایسا کھیل جس میں ہم نے دنیا بھر میں راج کیا،آج اس قدر زوال پزیر ہے کہ ہم ایشیا میں بھی مسلسل ہار تے چلے جا رہے ہیں،

انہوں نے نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کو کراچی میں قومی کھیل کے فروغ اور خاص طور پر گراس روٹ لیول پر کام کرنے پر خراج تحسین کیا

اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے متعدد ممبران سندھ اسمبلی بھی اس وقت یہاں موجود ہیں یہ تمام نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں،

ممبر سندھ اسمبلی ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے نوعمر بچوں کا کھیل دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں

،اکیڈمی کے کوچز اور عہدے دار مبارک باد کے مستحق ہیں کہ کسی لالچ کے بغیر ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کو ہر طرح سے بھر پور سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں یہ بہترین ہاکی اکیڈمی ہیں جس کے روح رواں صغیر حسین سگرٹری عظمت پاشا اور خاص طور پر انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار خدمات کو سراتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،

اس پر وقار تقریب کی صدارت اولمپین اصلاح الدین صدیقی نے کی تقریب میں اولمپین ایاز محمود ،اولمپین کامران اشرف، انٹرنیشنل محمد علی خان ، السغیر ہاکی کلب کے چیئرمین اور سندھ اولمپک ایسوسییشن کے نائب صدر امتیاز احمد شیخ،

الصغیر ہاکی کلب کے صدر سید صغیر حسین اور سیکرٹری جنرل عظمت پاشا , الصغیر ہاکی کلب کے سینیئر کھلاڑی اور حبیب یونیورسیٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس عامر صدیقی ، سینیئر ہاکی کھلاڑی نعیم حیدر ، نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے روح رواں انٹرنیشنل مبشر مختار،

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسییشن کے صدر مقبول ارائین،ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جاوید علی میمن، انٹرنیشنل گول کیپر غفور احمد ،انٹرنیشنل گول کیپر ابوذر امراؤ ،انٹرنیشنل گل کیپر اعجاز کھوکھر،

تسلیم عثمانی ،انٹرنیشنل اپ کے کھلاڑی اور ہیڈ کوچ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی مفرور جاوید، الصغیر ہاکی کلب کے کوچ جنید اسلم کامران نسیم، کے ایم سی کے ڈائریکٹر سپورٹس اور کراچی اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسییشن کے چیئرمین فیصل عزیز،

سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کے ایم سی اور سندھ کیچ بال ایسوسییشن کے خزانجی ندیم خان، اسماعیل شاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کراچی ایسٹ، محترمہ ہاجرہ نواب نواب صاحبہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر ضلع وسطی٫

نیشنل ہاکی کھلاڑی شاہین سلطانہ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محترمہ زرقا صاحبہ انٹرنشینل عارف بھوپالی ڈاکٹر ثمر ال اسلام ، انٹرنیشنل ایمپائر یونس صدیقی ، نشتر ہاکی کلب کے بانی جہانگیر محمد خان مرحوم کے صاحبزادے جنید جہانگیر،

محمود ، اعظم خان ، حاجی غلام محمد خان نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیے ، محمد عمر ، انٹرنیشنل محمد علی خان ، نوید احسن ، انٹرنیشنل سرفراز، تسلیم عثمان عرف راجو ۔

شعیب ،کاشف فاروقی ، سلیم الدین بابر، لطافت شاہ ، انجینیئر اطہر حسین ، ذوالقرنین ، اِرشاد حیدر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ضلع وسطی،

الصغیر ہاکی کلب کے سینیئر کھلاڑی اور ویٹرن اس کے علاوہ علاقے کے محلہ کمیٹی کے ارکان جاویدبھائی ,عدنان , زاہد ,طارق خان, فیصل جاوید ، راحیل خان عابد خلیل، فہد، عدنان نقوی، بچوں کے والدین اور دیگر عمائدین شہر کی کی کی بڑی تعداد میں موجود تھے

error: Content is protected !!