پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا،

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کل سے کراچی میں ہی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں ۔ جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی ان کی آج سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی

error: Content is protected !!