چوتھا ٹی ٹوئنٹی ؛ نیوزی لینڈ نے 4 رنز سے جیت لیا ؛ سیریز میں 1-2 کی برتری

 

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

179 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔

آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 18 رنز درکار تھے

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔

فخر زمان کی 61 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، صائم ایوب 20، کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان خان 16 رنز بناسکے،

شاداب خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 23 رنز بناسکے، عباس آفریدی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اسامہ میر کو 5 رنز پر جمی نیشم نے بولڈ کیا۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بین سیئرز دو اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر ٹم روبنسن نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈین فوکس کروفٹ 34 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، ٹام بلنڈیل 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مارک چیپمن کو 9 رنز پر افتخار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔ جمی نیشم نے 11 رنز بنائے اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، زمان خان، محمد عامر، اسامہ میر اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اس میچ کےلیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن مجھے نام یاد نہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھی اسی مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔

جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔  سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی سکواڈ : بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر، زمان خان۔

نیوزی لینڈ سکواڈ: ٹام بلنڈل، ٹم رابنسن، ڈین فوکسکرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسول (کپتان)، جوش کلارکسن، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیرز، ولیم او رورک۔

error: Content is protected !!