ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دیدی
ہانگ کانگ (سپورٹس لنک) ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دیدی ۔ فہیم کی قیادت والی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز بغیر کسی نقصان پر 128 رنز بنائے۔
اوپنر محمد اخلاق اور آصف علی نے ریٹائر سے قبل انفرادی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اخلاق نے 15 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ آصف نے 14 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
جواب میں متحدہ عرب امارات نے محمد زوہیب کی شاندار اننگز کی بدولت 14 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ یہ آصف علی کا آخری اوور تھا جس نے کھیل کا رخ بدل دیا کیونکہ انہوں نے صرف 6 رنز دیئے اور پاکستان کے لئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کی جانب سے عامر یامین نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔