چیمپئینز ٹرافی: آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی فیصلے سے آگاہ کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا۔
آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا، ذرائع بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ سخت موقف پر ڈٹ گیا، چیمپئنز ہوگی تو پاکستان میں ہی ہوگی، پی سی بی آئی سی سی نے ہائی برڈ ماڈل پر زور دیا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے دستبردار ہوجائے گا، زرائع بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان کسی بھی ایونٹ میں بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا، ذرائع پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی برڈ ماڈل اپنانے سے انکار کردیا پاکستان میں اسٹیڈیمز کا کام کروایا، سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے، پی سی بی بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو ریونیو کا نقصان ہوگا، زرائع پی سی بی
دوسری جانب سے حکومت پاکستان نے بھارت کو اس عمل پر منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا بھارت نہیں آئے گا تو خطرناک حد تک جائیں گے، سٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا نہیں کھیلتا تو 60 فیصد نقصان ہوگا جبکہ پاکستان نہیں کھیلتا تو 30 فیصد نقصان ہوگا۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔