وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباددی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،

پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بائیس سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انہی کے ملک میں سرخرو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔

تعارف: News Editor