پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بلاوائیو میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی اسکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے پہلا ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے بتایا ہے کہ 3 کھلاڑی آج ڈیبیو کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں موقع دیا ہے، نوجوان کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اوورز بیٹنگ کیلئے مشکل ہوں گے، صورتحال کے مطابق ٹیم کو لے کر چلنا ہوتا ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم میں آج عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم کا ڈیبیو ہوا ہے جبکہ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے۔
قومی سکواڈ ; پاکستانی سکواڈ میں آج صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، عرفان خان نیازی، سلمان علی آغا، حسیب اللہ، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم، شامل ہیں۔
زمبابوے کا اسکواڈ؛ کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 62 ون ڈے میچ ہوئے ہیں، جن میں سے پاکستان نے54 اور زمبابوے نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔