لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے۔ایک بیان میں بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کیلئے اچھا تجربہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان معیاری کرکٹ ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آکر ہر کوئی کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہے۔