محمد محسن خان و پرویز احمد شیخ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و سیکریٹری جنرل منتخب

سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انجینیئر محمد محسن خان صدر، پرویز احمد شیخ سیکریٹری جنرل اور ندیم ظہیر خازن منتخب ہوگئے ہیں۔انتخابات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی پاناما سٹی میں ورلڈ بیس بال کوالیفائیر و دیگر میٹنگز میں انکی شرکت کے باعث فیڈریشن کے نمائندے پروفیسر محمد حمود لکھوی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ کی نگرانی میں سن اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے محمد عاصم نے بطور آبزرور شرکت کی۔ مکمل نتائج کے مطابق تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں انجینیئر محمد محسن خان صدر، وصال انصاری سینیئر نائب صدر ، انجینیئر ڈاکٹر محمد کاشف شیخ، عائشہ ارم، سید وسیع الدین اور زارہ فرحان فاروقی نائب صدور، پرویز احمد سیکریٹری جنرل، ارشد علی، شگفتہ بانو کاظمی جوائنٹ سیکریٹریز، ندیم ظہیر  خازن جبکہ محمد اسد خان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر شامل ہیں۔ممبرز ایگزیکیٹو کمیٹی کے لیئے رمیزراجہ، محمد موسی، غلام اکبر، سید مکرم علی، محمد ایوب اور عبدالغنی جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی عامر سلیم کو چیئرمین کوچنگ اور عظیم الدین کو چیئرمین امپائرنگ منتخب کیا گیا.

error: Content is protected !!