پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے انگلش کائونٹی گلوسٹرشائر کے ساتھ مختصر مدت کیلئے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ کائونٹی کیلئے چیمپئن شپ میچوں میں شرکت کرینگے، یاد رہے کہ محمد عامر نے فرسٹ کلاس کرکٹ 2019 کے بعد سے نہیں کھیلی ہے انہوں نے آخری بار اپنا فرسٹ کلاس میچ ایسسکس کائونٹی کیلئے کھیلا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا
محمد عامر گلوسٹر شائر کی جانب سے تین کائونٹی چیمپئن شپ میچ کھیلیں گے کائونٹی نے ان کے ساتھ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد یہ معاہدہ کیا ہے، یاد رہے کہ نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے ایک ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہو گئے ہیں، اس مختصر مدت کے معاہدے کے بعد محمد عامر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کائونٹی چیمپئن شپ کو کھیل کر انجوائے کیا ہے اور اس بار بھی شدت کے ساتھ میچوں کا انتظار ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلنا پسند رہا ہے۔