جشن آزادی خیبرڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں خیبرزلمی کلب نے جمرود وائیرز کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر مہمان خصوصی فرہاد شنواری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ عماد شنواری ، الطاف شنواری ، نثار احمد شنواری ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ٹکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، عتیق الرحمان ، عزیر محمد ، اکرام خان ، محمد علی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔ فائنل میں خیبر زلمی نے لنڈی کوتل ٹائیگرز کو دو ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،جمرود واریئرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔