ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ایشیا کپ کیلئے خطے کی ٹاپ ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔ اس دوران روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی آپس میں ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔
ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین آفریدی آرام کررہے تھے، اس دوران انڈین ٹیم کے کھلاڑی ان سے ملنے آگئے۔ ویرات کوہلی، شریاس ایئر، یوزویندرا چاہل اور کے ایل راہول نے شاہین سے ملاقات کر کے ان سے فٹنس کا پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔
Stars align ahead of the #AsiaCup2022 🤩
A high-profile meet and greet on the sidelines 👏 pic.twitter.com/c5vsNCi6xw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2022
گزشتہ روز بابر اعظم اور کوہلی کی ملاقات کو دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سراہا تھا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے، جس کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں۔