فاسٹ بائولر حسن علی جنہیں محمد وسیم جونیئر کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے کل اتوار کی صبح دبئی پہنچیں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ حسن علی کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سکواڈ میں فاسٹ بالر نسیم شاہ، حارث رئوف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کے خلاف پلینگ الیون کا حصہ ہوگا۔قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی،آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نوار، حارث روف، محمد حسنین شامل ہیں۔سکواڈ میں نوجوان بلے باز حیدر علی کے علاوہ افتخار احمد کا آپشن بھی موجود ہے تاہم فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔