پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔کرک انفو کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ فخر زمان کو بابر یا رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رائٹی اور لیفٹی بلے باز بولرز کو پریشان کرتے ہیں اور بولرز کو مختلف زاویوں پر گیند کروانی پڑتی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے تیسرے نمبر پر آنے سے پاکستان کا مڈل آرڈر بہتر ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ فخر زمان گراونڈ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہیں، وہ بولرز کو مایوس کر سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت ناتجربہ کار ہے، میرے دور میں ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی تھے۔