صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن فخرعلی شاہ کہتے ہیں کہ پاکستان بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، پاکستان ایشیا میں 5 ویں نمبر پر ہے دوسرا راونڈ کھیلیں گے۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین گیمز میں بارہ ٹیمں حصہ لے رہی ہیں ، اولمپک چیمپئین جاپان ، ورلڈ نمبر ٹو تائیوان بھی ایشین گیمز کا حصہ ہے۔
فخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میڈل جیتنے کی کوشش کرے گا، براونز میڈل جیتنے کے لئے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں پریکٹس کے لیے اچھا موقع ملے۔
فخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ سے کیمپ لگانے کے لیے رابطے میں ہیں، ہم امریکہ سے تعلق رکھنے والے ماہر کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں، انھوں نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے بیس بال کے لئے گراونڈ مہیا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔