زون چھ وائٹس اور زون سات وائٹس اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں "
عبدل وہاب کی تباہ کن بولنگ 9 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر): زون چھ وائٹس زون چار وائٹس کو باآسانی 140 رنز سے اور زون سات وائٹس زون دو وائٹس کو 82 رنز سے شکست دے کر اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
سعد سخاوت نے 2 چوکوں کی مدد سے 41، سجاد احمد نے 2 چوکوں اور 2 کی مدد سے 31 ، عبدل سمیع نے 16 اور طلا ل احمد نے 14 رنز بنائے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر بلال احمد 14 رنز دیکر 3 جبکہ فیضان شاہ، محمد مشام اور مکرم علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون چار وائٹس 5۔16 اوورز میں 29 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔مدثر نے 15 رنز بنائے۔ میڈیم فاسٹ بولر اسد عمر اور سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر نقاب شفیق نے 3, 3 جبکہ رائٹ آرم لیگ اسپنر سعد سخاوت اور حمزہ محمود نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں زون سات وائٹس زون دو وائٹس کو 82 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس سیمی فائنل میچ کی نمایاں خصوصیت عبدل وہاب کی جارحانہ بولنگ تھی
جس نے صرف 9 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون سات وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
اور پوری ٹیم 1۔44 اوورز 139 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔معاذ خان نے 3 چوکوں کی مدد سے 25، جواد ضمیر نے 2 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 22 اور نور زمان نے 18 رنز بنائے۔ رائٹ آرم آف اسپنر حذیفہ احسن نے 30 رنز دیکر 3 جبکہ ایس ایم محتشم اور عبدل روف نے 25 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں زون دو وائٹس 25.5 اوورز میں صرف 57 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔الواز احمد نے 20 ، زین علی نے 11 اور عالیان آصف نے 10 رنز بنائے۔ رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر عبدل وہاب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 9 رنز دیکر 6 جبکہ رائٹ آرم آف اسپنر محمد اذان علی نے 12 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل زون چھ وائٹس اور زون سات وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔