قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیت لیا۔
پاکستان کے محمد وسیم اکرم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کے خلاف 33-58 سکور شکست دی۔
ٹیم کی کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اور صدر مدثر آرائیں کی کھلاڑیوں کو مبارکباد
قومی 9 رکنی ٹیم کی قیادت محمد اختر کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے محمد وسیم اکرم،محمد شمریز، محمد گلریز، رحمت اللہ خان بابر منان، عثمان خالد، فرحان اشرف اور ارسلان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 39-63 گول سے اور پاکستان کو دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں سے ایک سخت مقابلے کے بعد 42-40 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑتا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کے خلاف 33-58 سکور شکست دیکر کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔