انجری اپ ڈیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم۔
بولاوایو ۔ فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ۔
احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا، شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔
ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل، دونوں بولاوایو پہنچ کر جمعرات کو سیریز کے فیصلہ کن میچ کے سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔
عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کی ٹیم میں شمولیت ۔
زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
لاہور واپسی پر دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں وہ بحالی کے عمل سے گزریں گے اور کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔