کرکٹ
آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست
ناٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 242رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز میں تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔482رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 239رنز بناسکی۔رنز کے اعتبار سے یہ انگلینڈ کی سب سے بڑی کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی بدترین شکست ہے۔ ٹرینٹ برج ،ناٹنگھم میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پینے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بناکر ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ مجموعی اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔